جنرل نیوز
شہر کریم نگر کی معروف شخصیت موظف مدرس جناب الحاج محمد خواجہ تحسن الدین کا انتقال

شہر کریم نگر کی معروف شخصیت موظف مدرس جناب الحاج محمد خواجہ تحسن الدین صاحب بعمر 70 سال کا حرکت قلب کے بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا ان کی نماز جنازہ مسجد سوران میں ان کے بڑے فرزند وفی الدین احمد نے پڑھائی اور سواران قبرستان میں تدفین عمل میں آئی پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے وفی الدین احمد حال مقیم کویت، ذبیح الدین احمد حال مقیم دمام اور زکی الدین احمد کے علاوہ ایک لڑکی شامل ہے۔ واضح ہو کہ مرحوم، تلنگانہ کے مشہور و معروف نعت خواں محمد خواجہ مجتہد الدین کے حقیقی چچا ہیں۔