جنرل نیوز
کورٹلہ مجلس کے صدر ایم اے رفیع نے اردو میڈیم اسکول کا معاینہ کیا

کورٹلہ ٹاؤن کے مجلس صدر ایم اے رفیع نے اہم پی ڈی او راما کرشنا کے ساتھ مل کر سرکاری اردو میڈیم اسکول کا معائنہ انھوں نے اسکول میں طلبہ کو سربراہ کئے جانے والے دوپہر کے کھانے کی اسکیم کا جائزہ لیا
۔ اس موقع پر ایم اے رفیع نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسکول میں طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں بیت الخلاء کی سہولت نہ ہونے کے باعث طلبہ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
اسی طرح دوپہر کے کھانے کے لیے کچن اور ڈائننگ ہال کی تعمیر بھی ناگزیر ہے۔ ان تمام مسائل کی طرف ایم پی ڈی او کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کو فوری قدم اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر اساتذہ اور ایم آئی ایم پارٹی کے کارکن بھی موجود تھے۔
