جنرل نیوز

ماہر تعلیم جن سوراج کے رہنما عبید الرحمن کے بہار دورے سے قیادت مین تبدیلی کی لہر

حیدرآباد ۔ کے این واصف 

سماجی جہدکار، ماہر تعلیم و قائد جن سوراج عبیدالرحمان کے ریاستی دورے نے تبدیلی کی نئی لہر اور نئی امنگ پیدا کی ہے۔ پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اوورسیز کوآڈینیٹر عبید الرحمان گیا، نیم چک بتھانی کی سرزمین میں آج ایک نئی بیداری اور سیاسی تبدیلی کی صداؤں سے گونج اٹھی

 

جن سوراج کے توسیعی اجلاس میں علاقے کی عوام مین غیر معمولی شرکت نے یہ ثابت کردیا کہ اب یہ صرف ایک سیاسی سفر نہیں بلکہ بہار کے بیدار ہوتے عوامی شعور کی ایک زندہ تحریک بن چکاہے۔ اجلاس مین جہدکار اور پسماندہ طبقات کے فعال نمائندہ عبیدالرحمان کو جن سوراج پارٹی کی توسیعی کمیٹی کارکن مقرر کیاگیا۔ ان کی قیادت کواب صرف تنظیمی وسعت کا چہرہ ہی نہیں بلکہ بہار میں تبدیلی کے کاروان کا سالار تصور کیاجارہاہے۔

 

عبیدالرحمان ان دنون پٹنہ، نالندہ، راجگیر جہان آباد، وکرم، پالی، داناپور، بہار شریف اور اب گیا میں عوامی جلسوں سے خطاب کررہے ہیں اور تبدیلی کی دستخطی مہم کو ہر پنچایت اور ضلع سطح تک پہنچارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button