جنرل نیوز

ایس ایس سی ٹاپرس وبیسٹ اردو ٹیچرس کیلئے ہفتہ کو ایوارڈ تقریب

ایس ایس سی ٹاپرس وبیسٹ اردو ٹیچرس کیلئے ہفتہ کو ایوارڈ تقریب

حیدرآباد(پریس نوٹ) کانفیڈریشن آف مائناریٹی انسٹی ٹیوشنز(کومی) کے زیر اہتمام ایس ایس سی امتحانات میں میریٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ اور اردو کے بیسٹ ٹیچرس کیلئے ایوارڈ تقریب ، 28 جون 2025 بروز ہفتہ، صبح 10:30 بجے دن، اردو مسکن، سالار ملت میموریل آڈیٹوریم، خلوت، حیدرآباد میں منعقد ہوگی

 

۔تقریب کے مہمانان خصوصی میر ذوالفقار علی (رکن اسمبلی چارمینار) اور طارق انصاری (چیئرمین، تلنگانہ اقلیتی کمیشن)ہوں گے۔ایس اے ہدا (سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس، آندھرا پردیش)،کے بابو راؤ (سابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس)،کے پومیا نائیک (ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر، بہادر پورہ منڈل)،ڈاکٹر ثمینہ بیگم (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، ویراناری چاکلی ایلماں ویمنس یونیورسٹی)اور حسنہ خان درایزئی (ایڈوکیٹ)مہمانان اعزازی ہوں گے

 

۔تقریب کی صدارت ایم ایس فاروق (صدرکومی) کریں گے۔ اس موقع پر اردو زبان کے فروغ اور طلبہ کی علمی کامیابیوں پر اساتذہ کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔ جنرل سکریٹری خلیل الرحمن، کنوینر احمد ادریس شریف اور کو کنوینر اکرامہ بن ناصر الیافعی نے ممبر اسکولس سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button