اوٹکور مسلم قبرستان کے وفد کی منڈل تحصیلدار کو ایک یادداشت؛ متبادل 6/ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا مطالبہ

نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن کے تحت اوٹکور میں اراضیات کا تیزی سے سر وے جاری۔
اوٹکور مسلم قبرستان کے وفد کی منڈل تحصیلدار کو ایک یادداشت؛ متبادل 6/ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا مطالبہ
اوٹکور ) نارائن پیٹ کوڑنگل لفٹ ایریگیشن ،جی و،69،کے تحت آٹھ یوم سے اراضیات کی حصولی کے لۓ پولیس کی راست نگرانی میں سرکاری عہدے داروں کی طرف سے اوٹکور کے بڑے تالاب کا ایک جامع پیمانے پر تیزی سے سروے کے کام کا آغاز ہو چکا ھے۔
اطلاعات کے مطابق اس سروے میں اوٹکور مستقر اور دیگر مواضعات کی 312 ایکڑ زمین ذخیرے آب میں چلے جانے کا اندیشہ ھے۔اوٹکور میں حضرت روشن علی بابا رحمت اللۀ علیہ کی درگاہ ھے۔ اور اس درگاہ کے ماتحت پولیس اسٹیشن کے روبرو 6 ایکڑا اراضی قدیم مسلم قبرستان کی ھے۔
اس سلسلے میں آج اوٹکور مسلم قبرستان کمیٹی کا ایک وفد جناب محمد پاشاہ حسن آباد صدر قبرستان کمیٹی کی قیادت میں ضمیر علی امرجنتہ؛ عبدالقدوس جکلیر؛منصور علی تاڑپتڑی؛عباد الرحمن کلوال ؛محمد اسماعیل ؛شیخ سمیع ؛ناصر خان ؛عبدالقادر کرنول ؛عبدالرحیم پورلہ؛ شبیر احمد کرنول ؛کے علاوہ محمد محبوب نروا نے اوٹکور منڈل تحصیلدار مسٹر چنتا روی سے ملاقات کر کے ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں منڈل تحصیلدار سے مطالبہ کیا کہ کےاگر اوٹکور کے قدیم مسلم قبرستان کی 6 ایکڑ زمین ذخیر آب میں چلے جانے پر متبادل اراضی کا انتظام کیا جائے ۔
منڈل تحصیلدارنے اس مسلم قبرستان کمیٹی کے وفد کو بھرپور تیقن دیا کہ اگر واقعئ قدیم مسلم قبرستان کی اراضی ذخیرہ آب میں چلی جا رہی ہے تو اس کی متبادل زمین فراہم کی جاۓ گی۔