بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی محکمہ برقی ایس سی سے ملاقات و تحریری نمائندگی ،

ہائی پاور لائن کی تبدیلی کے ذریعے آلور ٹمریز طلباء کو تحفظ فراہم کیا جائے،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی محکمہ برقی ایس سی سے ملاقات و تحریری نمائندگی ،
نظام آباد، 28/جون (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع سپرنٹنڈنٹ انجنئیر برقی (ایس سی) رویندر سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور انھیں ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا، اس ملاقات کے ذریعے مجلس قائدین نے ایس سی ٹرانسکو مسٹر رویندر کو بتایا کہ 24/جون کو آلور ولیج کے ٹمریز اسکول میں زیر تعلیم ایک طالب علم اسکول کے قریب سے گزرنے والی ہائی ٹینشن برقی لائن کی زد میں آکر شدید حادثہ کا شکار ہوگیا بعد ازاں جسے گورنمنٹ ہاسپٹل نظام آباد منتقل کیا گیا تھا،
مجلس قائدین نے بتایا کہ اس واقعہ کے فوراً بعد مجلس وفد نے آلور ٹمریز اسکول کا دورہ کرتے ہوئے اسکول کے قریب سے گزرنے والی برقی لائن کا جائزہ لیا اور طالب علم کے اس برقی لائن کی زد میں آنے کی وجوہات سے آگاہی حاصل کی ہے، مجلس قائدین نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ٹرانسکو کو بتایا کہ آلور ٹمریز اسکول کے قریب سے گزرنے والی ہائی ٹینشن برقی لائن نہ صرف متعلقہ اسکولی طلباء کیلئے بلکہ دیگر اسٹاف اور قریب و جوار میں رہنے والے لوگوں کیلئے کسی بڑے جانی نقصان و حادثہ کا سبب بن سکتا ہے، مجلس قائدین نے سپرنٹنڈنٹ انجنئیر برقی سے فوراً اس ہائی ٹینشن برقی لائن کی تبدیلی کے ذریعے طلباء و دیگر افراد کو شدید حادثہ اور جانی نقصان سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے،
مجلس قائدین کی ملاقات و تحریری نمائندگی پر سپرنٹنڈنٹ انجنئیر محکمہ برقی رویندر نے برقی لائن کی تبدیلی کے ذریعے اس خصوص میں بذریعہ فون ای ڈی سے بات کرتے ہوئے آلور اے ڈی سے ربط پیدا کرتے ہوئے حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگاکر اس خصوص میں مناسب و تحفظاتی اقدامات کرنے کا مجلسی قائدین کو تیقن دیا ہے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، عبدالعلی، محمد مستحسین کے علاوہ قائدین مجلس ،ایاز احمد ، خلیل احمد، عزیز راہی و دیگر موجود تھے،