اوٹکور میں چلڈرنس اسلامک آرگنائزیشن کے زیر اھتمام شجر کاری مہم کا آغاز

اوٹکور میں چلڈرنس اسلامک آرگنائزیشن کے زیر اھتمام شجر کاری مہم کا آغاز
ملک میں جماعت اسلامی ھند کا 10لاکھ پودے لگا نے کا نشانہ؛ناظم ضلع محمد منصور علی کی پریس کانفرنس
اوٹکور( )آج29جون بروز اتوار سی آئی او چلڈرن اسلامک آرگنائزیشن اوٹکور کی جانب سے شجر کاری مہم کا افتتاحی پروگرام منعقد ہوا ۔ اس مہم کا مرکزی عنوان ۔” مٹی میں ہاتھ دل وطن کے ساتھ ” رکھا گیا ھے۔ اور ہر بچہ ایک پودے کے تحت ملگ گیر سطح پر 10لاکھ پودے لگانے کا عزم کیا گیا ھے۔
۔ یہ پروگرام جامع مسجد پنچ کے احاطےمیں پودے لگانے کے عمل سے آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر سی آئی او کی لڑکیوں نے تلاوت کی۔ اور مہم کا ترانہ پیش کیا اور اس پروگرام کے مہمانان خصوصی جناب منصور علی تاڑپتڑی جماعت اسلامی ھند ناظم ضلع نارائن پیٹ ؛اور مقامی امیرجماعت محمد جاوید امرچنتہ؛ محمدامتیاز ؛ مشتاق احمد ؛کاظم حسین رنگریز مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ایم پی جے صدر ضلع نارائن پیٹ؛ محمد رفیع امر چنتہ؛محمد منظور احمد گنتہ سینیر صحافی ؛محمد مشتاق احمد؛عبدالقادر کرنول؛محمد رفیع پورلہ؛عبدالخالق کلوال؛ اور سی آئی او کی انچارج محترمہ رحمت انشاء اور کلثوم سلطانہ کے علاوہ دیگرخواتین طلباء اور طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی
۔بعد ازیں جناب محمد منصور علی تاڑپتڑی ناظم ضلع جماعت اسلامی ھند ضلع نارائن پیٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوۓ کہا کہ ہمارے ملک ھندوستان میں چلڈرنس اسلامک آرگنائزیشن کی جانب سے ایک بہت بڑے پیمانے پر آج شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔جس کا نشانہ ملک بھر میں 10 لاکھ پودے لگانا ھے۔ ہر بچہ اور ہر فرد اور ہر خاتون کم از کم ایک ایک پودا لگا یا جاۓ۔تاکہ انسانوں کو اچھی آکسیجن مل سکے
۔موصوف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ جماعت اسلامی ھند بہت سے فلاحی کاموں کو انجام دے رہی ھے۔اور مختلف آرگنائزیشن کے تحت دن بدن کئ پروگراموں کو روبعمل لارہی ھے۔اور موصوف نے کہاکہ جماعت اسلامی ھند کے بہت سے مقاصد ھیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے امور کو انجام دینے میں سب سے پہلے آگے رہتی ھے۔