این آر آئی

سفیر ہند، گورنر “جنرل اتھارٹی آف فارن ٹریڈ” سے ملاقات۔ بین ممالک تجارت امور پر گفتگو

کے این واصف

سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کی قائم مقام گورنر برائے “جنرل اتھارٹی آف ٹریڈ” محمد عبدالجبار سے ملاقات۔ مسز منواسمرتی کونسلر اکنامکس اینڈ کامرس سفارت خانہ ہند بھی اس ملاقات میں سفیر کے ہمراہ رہیں۔

 

سفارت خانہ ہند ریاض کے X اکاؤنٹ پر جاری اطلاع کے مطابق اس ملاقات میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں اور گورنر محمد عبد الجبار نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی امور کے مزید فروغ، تجارتی اداروں، تجارتی وفود کو سہولتوں اور تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 

واضح رہے کہ تاریخی اہمیت کے حامل ہند سعودی تعلقات تجارت سمیت ہر سطح پر خوشگوار اور مستحکم ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جا نہ ہوگاکہ سعودی عرب میں 26 لاکھ سے زائد ہندوستانی برسرے کار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button