ایس آئی او کی انسداد منشیات مہم – کورٹلہ سب انسپکر کو یادداشت

اسٹو ڈینٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) کورٹلہ کی جانب سے انسداد منشیات اور سماج کو نشہ سے پاک بنانے مہم کے ضمن میں سماج کے ذی اثر اور کورٹلہ کے معززین سے ایس آئی او کے زونل سیکرٹری محمد افروز کی قیادت میں ایک وفد جس میں امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ الیاس احمد خان،محمد عدنان صدر ایس آئی او کورٹلہ،عبدالماجد سابق ڈی او جگتیال،محمد فاضل سابق صدر، محمد مکرم اور محمد زید موجود تھے
۔اس موقع پر سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ مسٹر رام چندر،بی جے پی سابق میونسپل کونسلر وفلور لیڈر ایم نریش،اور مسلم نوجوانوں سے ملاقات کرکے منشیات اور نشہ ور چیز وں کے استعمال سے دنیوی واُخروی نقصانات سے انہیں واقف کروایا گیا۔اس موقع پر حدیث کے حوالے سے انہیں تلگو زبان میں بتایا گیا جس میں اللہ کے رسول نے نشہ ور چیزوں کو برائیوں کی ماں قرار دیاہے
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہم برائیوں سے اسی وقت بچ سکتے ہیں جب ہمارے اندر جواب دہی کاتصور پیدا ہو یعنی مرنے کے بعد کی جوزندگی ہے اس میں دنیامیں انجام دیئے جانیوالے ایک ایک عمل کا حساب دینا ہے تو ہم برائیوں سے بچ سکتے ہیں
انہوں نے دین اسلام میں برائیوں کے خاتمے کیلئے جو درجات بتائے گئے ہیں ان کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کے پاس قوت ہو تو برائی کو ہاتھ سے روکیں اگر اتنی قوت نہ ہو تو زبان سے روکیں اور اگر اتنی قوت بھی نہ ہو تو اس برائی کو دل میں برا سمجھیں۔اسموقع پر سب انسپکٹر آف پولیس نے ایس آئی او کی مہم کی ستائش کرتے ہوئے اپنے پورے تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔