آئمہ و موذنین اعزازیہ کی تجدید کے لیے دستاویزات جمع کرائیں: وقف بورڈ کی ہدایت عادل آباد میں سہولت کے لیے تنظیم آئمہ و موذنین کی جانب سے صفا بیت المال دفتر پر خصوصی انتظام

عادل آباد۔16/جولائی(اردو لیکس)تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ نے ایسے آئمہ و موذنین حضرات، جو اعزازیہ حاصل کر رہے ہیں، سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری توثیق نامہ اور دیگر دستاویزات 31 جولائی 2025 تک وقف بورڈ میں جمع کرائیں۔
صدر تنظیم آئمہ و موذنین عادل آباد حافظ محمد منظور احمد نے ایک ویڈیو پیام میں بتایا کہ وقف بورڈ کو انکم سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ، بینک اکاؤنٹ تفصیلات اور ایک پاسپورٹ سائز فوٹو لازمی طور پر روانہ کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں سابق میونسپل وائس چیرمین ظہیر رمضانی اور سید شوکت علی کی خدمات کے ذریعہ انکم سرٹیفکیٹ کی تیاری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ آئمہ و موذنین کو سہولت فراہم ہو۔
حافظ محمد منظور احمد نے آئمہ و موذنین حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ انکم سرٹیفکیٹ بنوانے کے لئے اپنا آدھار کارڈ، راشن کارڈ کی زیراکس کاپی اور پاسپورٹ سائیز فوٹو صبح 10 بجے تا 1 بجے کے درمیان دفتر صفا بیت المال، عادل آباد پر جمع کروائیں۔ انکم سرٹیفکیٹ حاصل ہونے کے بعد بقیہ رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر ضلع صدر جمعیتہ علماء ہند حافظ ابوبکر حامد، حافظ شیخ احمد، اور مولانا شعیب فیصل حسینی اسعدی بھی موجود تھے۔