این آر آئی

سعودی عرب – منطقہ شرقیہ کا شہر دمام مملکت کا گرم ترین شہر قرار، 50 ڈگری ریکارڈ

کے این واصف

سعودی عرب مین موسم گرما جولائی اور اگسٹ گرم ترین مہینے ہوتے ہین۔ اس سلسلہ میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو دمام میں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق دمام ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں دن کے وقت 50 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 

دوسرے نمبر پر مکہ مکرمہ ہے جہاں 43 ڈگری جبکہ ریاض تیسرے نمبر پر جہاں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شمالی حدود ریجن کے رہائشیوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیر کو ریجن بھر میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی۔محکمے نے کہا ہے کہ دوپہر ایک بجے سے رات 10 بجے چلنے والی ہوا کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ گرد کی وجہ سے بیشتر علاقوں کے علاوہ کھلے مقامات اور ہائی وے پر حد نگاہ کافی حد تک متاثر ہوگی۔

 

 

محکمے نے کہا ہے کہ گرد وغبار سے ریاض، مشرقی ریجن، عسیر، الباحہ، جازان، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ بھی متاثر ہوں گے۔ مکہ مکرمہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ طائف، اضم، میسان، تربہ، الخرمہ اور رنیہ میں شام 8 بجے تک گرد ہوگی اور حد نگاہ متاثر رہے گی۔ ریاض اور مشرقی ریجن میں بھی تیز ہوا چلے گی اور بعض علاقوں میں اس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور حد نگاہ متاثر رہے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button