تلنگانہ

نظام آباد کی قیمتی وقف اراضی کے تحفظ کے لئے چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری سے حافظ لئیق خان کی نمائندگی 

درگاہ حضرت کمال شاہ بیابانی نظام آباد کی قیمتی وقف اراضی کے تحفظ کے لئے 

چیرمین اقلیتی کمیشن طارق انصاری سے 

حافظ لئیق خان نائب امیر امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ کی نمائندگی 

 

نظام آباد یکم جولائی (پریس نوٹ)درگاہ حضرت کمال شاہ بیابانی کنٹیشور نظام آباد کی قیمتی وقف اراضی جسکا سروے نمبر 294/285 پر ناجائز قبضہ کو برخواست کرنے اور اس وقف اراضی پر جعلی دستاویزات کے ذریعہ رجسٹریشن کو منسوخ کرنے اس 2 ایکڑوقف اراضی کی مکمل طور پر حصار بندی و تحفظ کے لئے ریاستی اقلیتی کمیشن چیرمین جناب طارق انصاری کو ان کے دورے نظام آباد کے موقع آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں جناب حافظ لیئق خان نائب صدر امارات ملت اسلامیہ تلنگانہ نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے ایک تفصیلی یاداشت پیش کی اور تمام تفصیلات سے واقف کروایا

 

جسکو ریاستی چیرمین اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری نے بغور سماعت کے بعد فوری طور نارتھ ایم آر او نظام آباد اور وقف انسپکٹر نظام آباد کو اجلاس میں طلب کرتے ہوئے درگاہ حضرت کمال شاہ بیابانی کنٹیشور نظام آباد کی اراضی حصار بندی اور جوائنٹ سروے کرنے کے بعد اقلیتی کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

 

اس وفد میں وجہ اللہ خان ، ضلعی صدر جمعیت اہلحدیث ، حافظ اشرف علی صدر ویجیٹبل مارکیٹ احمدی بازار ، مولانا عتیق الرحمن ، حافظ محمد جنید علی ، شاکر صدر مسجد کمیٹی عبداللہ ، مصباح گوتم نگر شامل تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button