محمد افضل ناصری سب انسپکٹر محبوب نگر ویمن پولیس اسٹیشن وظیفہ پر سبکدوش

نارائن پیٹ: یکم جولائی(اُردو لیکس) محمد افضل ناصری سب انسپکٹر محبوب نگر ویمن پولیس اسٹیشن میں محکمہ پولیس سے آج وظیفہ بحسن خدمت سبکدوش پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔
موصوف نے تقریبا 41 سال محکمہ پولیس میں مختلف پولیس اسٹیشن محبوب نگر، نارائن پیٹ و دیگر اسٹیشنوں میں خدمت انجام دیئے ہیں ۔اس موقع پر محبوب نگر محکمہ ویمن پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی وینکٹیشورلو و محکمہ ویمن پولیس عہدیداران نے عہدے سے ریٹائر ہونے والے پولیس عہدیدار جناب محمد افضل ناصری کو وظیفہ سبکدوش پر گلپوشی و شالپوشی کی اور مبارکباد پیش کی
۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب نگر ڈی ایس پی و دیگر عہدیداروں نے کہا کہ ہر ملازم کی زندگی میں ریٹائرمنٹ ناگزیر ہے۔ انہوں نے اپنی خدمات کامیابی سے مکمل کرنے والے عہدیدار کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ اور خدمات آنے والی نسلوں کے لیے بہت متاثر کن رہیں گی
۔ طویل عرصے تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہونے والوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔ڈی ایس پی و محکمہ پولیس نے خواہش ظاہر کی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ اپنی آنے والی زندگی اچھی صحت کے ساتھ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ خوشی خوشی گزاریں۔اس موقع پر رشتہِ دار،اعزا و اقربا دوستوں نے مبارکبادی۔اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔