حیدرآباد میں ملکارجن کھڑگے کے جلسے کو کامیاب بنانے کی محمد امتیاز سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی اپیل

حیدرآباد، 1 جولائی (پریس نوٹ )آل انڈیا کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے مجوزہ دورۂ حیدرآباد اور 4 جولائی کو منعقد شدنی عظیم الشان جلسۂ عام کے سلسلے میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری محمد امتیاز نے عوام، پارٹی کارکنوں اور اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کرتے ہوئے اسے تاریخی کامیابی سے ہمکنار کریں۔
محمد امتیاز نے ایک بیان میں کہا کہ ملکارجن کھڑگے کی آمد تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے مضبوط عزائم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جلسہ عوامی مسائل، اقلیتوں کے حقوق کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے
انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مہم چلائیں، سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کریں اور جلسے کی کامیابی کے لیے عوام کو متحرک کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ اقلیتی طبقے کو کانگریس پارٹی پر مکمل بھروسہ ہے، اور اس جلسے کے ذریعہ ملکارجن کھڑگے ان کے مسائل کو مرکز میں اجاگر کریں گے۔
امتیاز نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ میں کانگریس حکومت عوامی وعدوں کی تکمیل کی سمت میں پیش قدمی کر رہی ہے، اور کھڑگے کا یہ دورہ پارٹی کو مزید تقویت دے گا۔
انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ موسم یا دیگر رکاوٹوں کی پرواہ کیے بغیر مقررہ وقت پر جلسہ گاہ پہنچیں اور پارٹی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔