بی جے پی سینئر لیڈر کے قتل واقعہ میں ملوث اصل ملزم انکاونٹر میں ہلاک

نئی دہلی: ریاست بہار میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ممتاز تاجر گوپال کھیمکا کے قتل کے معاملے میں ایک اہم موڑ آیا ہے۔ اس ہائی پروفائل قتل کیس کے مرکزی ملزم وکاس عرف راجا کو پولیس نے ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گوپال کھیمکا قتل کیس کی تحقیقات میں مصروف خصوصی تحقیقاتی ٹیم وکاس کی تلاش میں مسلسل دھاورے کررہی تھی۔ تلاشی کے دوران جب پولیس نے پٹنہ کے ایک علاقے میں وکاس کو گھیرنے کی
کوشش کی تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں وکاس موقع پر ہی مارا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس نے یہ بھی پایا کہ وکاس کا غیر قانونی اسلحہ کی تیاری اور خرید و فروخت سے گہرا تعلق تھا۔
گوپال کھیمکا بہار کے قدیم ترین خانگی ہاسپٹلس میں سے ایک "مگدھ اسپتال” کے مالک تھے۔ ان کا قتل جمعہ کی رات تقریباً 11:40 بجے پٹنہ کے گاندھی میدان تھانے کی حدود میں واقع "رنگولم چوک” پر پناش
ہوٹل کے قریب اس وقت کیا گیا جب وہ ہوٹل سے باہر نکل رہے تھے۔ حملہ آوروں نے قریب سے اُن پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجہ میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔