جنرل نیوز
المیزان کے قافلہ کی واپسی

حیدرآباد ۔ المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے حاجیوں کی ففتھ پلر حج سی ایچ جی او فورم کے تحت آج واپسی ہوئی ہے۔
اس موقع پر الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کی گئی اور حج کوٹہ میں کمی کی وجہ سے کئی عازمین میں مایوسی پیدا ہوئی ہے ۔ عازمین عمرہ کا قافلہ 25 جون کو روانہ ہوچکا ہے اور انکی واپسی 18 جولائی کو ہوگی اور اگلے دو قافلے 20 جولائی اور 5 اگست کو روانہ ہونگے۔
الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے عازمین کو مانصاب ٹینک آفس پر ربط پیدا کرنے کی اپیل کی ۔