تلنگانہ

تلنگانہ میں کل یعنی چہارشنبہ کو اسکولس ساڑھے 6 بجے تک کھلے رہیں گے

نئی دہلی: ہندوستان کے چاند پر قدم رکھنے کا وقت اب زیادہ دور نہیں رہا۔ سب کچھ ٹھیک رہا تو کل یعنی 23 اگست کو چندریان-3 چاند پر اترے گا۔ اسی کے پیش نظر تلنگانہ میں اسکولس کے اوقات کو کل ایک دن کیلئے ساڑھے 6 بجے تک کردیا گیا ہے۔

 

 

چندریان 3 کے کل چاند کی سطح پر اُترنے کا فیصلہ لینڈرموڈیول کی صحت اور چاند کے حالات پر منحصر ہوگا۔ یہ بات احمد آباد میں واقع اِسرو کےاِسپیس اپلیکیشن سینٹر کے ڈائرکٹر نیلیش ایم ڈیسائی نے بتائی۔آکاشوانی نیوز کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے چندریان مشن کے ڈائرکٹر نیلیش ایم ڈیسائی نےاعتماد ظاہر کیا کہ مشن اپنے منصوبے کے مطابق پورا ہوگا۔

 

 

انھوں نے 23 اگست کی شام کومحفوظ طریقے سے لیڈنگ کی یقینی دہانی کرائی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر موسم کے حالاتسازگار نہیں رہتے ہیں تو چندریان تین کو چاند سطح پر اتارنے کے عمل کو 27 اگست تک موخرکردیا جائے گا۔ چندرائن 3 کے تجربہ کے پیش نظرریاستی محکمہ تعلیمات نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

 

 

کل یعنی 23 اگست کو ریاست کے تمام اسکولس 4 بجے کے بجائے ساڑھے 6 بجے تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیمات کی جانب سے تمام ڈی ای اوز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ چندرائن 3 کل شام 6 بجے چاند پراترے گا۔ اسکولی بچوں کے اس عمل کے راست مشاہدہ کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ بچے اس کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھ سکیں۔

 

 

ساتھ ہی اسکولس میں اس تاریخی لمحہ کے مشاہدہ کیلئے اسکرینس نصب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسکولس ساڑھے 6 بجے تک چلانے کے احکامات کا اطلاق تمام سرکاری اورخانگی اسکولس پر ہوگا۔

نوٹ: اسکولس ساڑھے 6 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ حکومت نے چند گھنٹوں بعد واپس لے لیا۔

کل اسکولوں کو ساڑھے 6 بجے تک کھلے رکھنے کے احکامات کو تلنگانہ حکومت نے واپس لے لیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button