نظام آبادٹمریز اسکولس غیر تدریسی ملازمین کوآج 3 ماہ کی تنخواہوں کی اجرائی – مجلس کی کامیاب نمایندگی

نظام آبادٹمریز اسکولس غیر تدریسی ملازمین کوآج 3 ماہ کی تنخواہوں کی اجرائی
نظام آباد مجلس قائدین کی کامیاب و موثر نمائندگی۔ ٹمریز غیر تدریسی ملازمین نے کیا اظہارِ تشکر
نظام آباد:8/جولائی (اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے شہر کے دھرم پوری ہلز میں واقع سرکاری تعلیمی ادارے ٹمریز – 2 بوائز پہنچ کر اسکول انتظامیہ سے ملاقات کی تھی،
واضح رہے کہ مجلس قائدین کو بعض ذرائع سے ملی اطلاع پر کہ ٹمریز اسکولس غیر تدریسی ملازمین کو تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم اجرائی پر مجلسی قائدین نے ٹمریز – 2 بوائز دھرم پوری ہلز پہنچ کر اسکول انتظامیہ کی جانب سے طلباء کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و رہائشی، طعام اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا تھا بعد ازاں اسکول انتظامیہ سے ملاقات کے ذریعے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے متعلقہ اسکولس میں ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے مسلسل تنخواہوں کی عدم اجرائی کی وجہ سے درپیش مسائل و مشکلات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اس موقع پر ٹاؤن صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد مجلس قائدین کوملی اطلاع پر مجلس قائدین نے آج ٹمریز – 2 دھرم پوری ہلز کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے ملاقات کے ذریعے بتایا کہ متعلقہ تعلیمی اداروں میں اپنی مثالی خدمات انجام دے رہے غیر تدریسی ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے یہ ملازمین مسائل و مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں،
انہوں نے کہا کہ ادارے کے غیر تدریسی عملہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور انھیں ریاستی حکومت و متعلقہ تعلیمی ادارے کی جانب سے 3 تین ماہ سے زائد عرصہ تک اگر تنخواہیں جاری نہیں کی جاتی ہیں تو انھیں مختلف مسائل و دشواریوں کا سامنا رہے گا۔مجلسی قائدین نے تلنگانہ ریاستی حکومت و ٹمریز تعلیمی اداروں کے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے متعلقہ تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دے رہے اساتذہ و دیگر ملازمین کو ہر ماہ تنخواہوں کی اجرائی و ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا،
مجلس قائدین کی اس موقع پر ملاقات و موثروکامیاب نمائندگی کے بعد ٹمریز بوائز – 2 دھرم پوری ہلز انتظامیہ نے متعلقہ تعلیمی ادارے کے ملازمین کے بقایا جات و تنخواہوں کی جلد اجرائی پر عمل آواری کی جائے اور جلد از جلد بقایا جات کی اجرائی و ادائیگی کو یقینی بنانے کا تیقن دیا گیا تھا،
جس پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے اس خصوص میں ٹمریز بوائز – 2 اساتذہ و دیگر ملازمین کو درپیش مسائل کو انچارج مجلس نظام آباد و رکن اسمبلی ملک پیٹھ احمد بن عبداللہ بلعلہ کے علم میں لایا تھا۔ ٹمریز – 2 بوائز میں خدمات انجام دے رہے غیر تدریسی ملازمین کے مسائل اور انھیں تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی و اجرائی میں تاخیر پر نظام آباد مجلس کی کامیاب و موثر نمائندگی کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے ٹمریز – 2 بوائز دھرم پوری ہلزنظام آباد میں خدمات انجام دینے والے غیر تدریسی ملازمین کوآج تنخواہیں جاری کردی گئی ہے۔
مجلسی قائدین کی کامیاب نمائندگی پر تنخواہوں کی اجرائی و ادائیگی پر ٹمریز – 2 بوائز دھرم پوری ہلز غیر تدریسی ملازمین نے صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین،انچارج نظام آباد و رکن اسمبلی ملک پیٹھ احمد بن عبداللہ بلعلہ اور نظام آباد مجلس قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین کے علاوہ سید رفیع الدین، خلیل احمد، عزیز راہی، امر فاروق موجود تھے۔