یومِ عاشورہ صبر،قربانی عدل واستقامت کا درس دیتا ہے۔محمد مجید الدین مجیب کی جانب سےمیدک میں جلسہ یادِ حسین،مہمان مقرر کا خطاب

یومِ عاشورہ صبر،قربانی عدل واستقامت کا درس دیتا ہے۔محمد مجید الدین مجیب کی جانب سےمیدک میں جلسہ یادِ حسین،مہمان مقرر کا خطاب
میدک8جولائی(اردو لیکس نیوز)(صحافی حافظ محمد فصیح الدین میدک)اسلام میں جہاں ایک طرف اخوت وبھائی چارگی کا درس دیا گیا ہے وہیں دوسری طرف اپنے ایمانی جذبہ کو ہمیشہ تروتازہ رکھنے کی تلقین کی گئی۔اور یوم عاشورہ ہمیں صبر، قربانی، عدل اور استقامت کا درس دیتا ہے۔
ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف کھڑے ہوں اور حق کی حمایت میں ڈٹے رہیں۔ مولانا سید شاہ عبد الرحمن حسن قادری خطیب اہل سنت نے محمد مجید الدین مجیب قادری چشتی کی جانب سے سے سے فنکشن ہال منعقدہ جلسہ یاد حسین سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ جلسہ کا آغاز حافظ سید خواجہ معز الدین کی قرآت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا سید شاہ نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو چاہئے کہ اپنے کردار کو امام حسین کی تعلیمات کے مطابق ڈھالیں۔ حضرت امام حسین نے اپنی جان دے کر اسلام کی آبیاری کی ہے۔
مولانا عبد الرحمن نے کہا کہ قرآن پاک کو دلوں میں سجالو، اس کی تلاوت سمجھا کر کرو۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک جز دانوں اور تابدانوں میں سجانے والی کتاب نہیں ہے۔ اس جلسہ میں جناب شکور قادری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مولانا حافظ سید عبدالقادر قادری نے خطاب کرتے ہوئے اولاد کو دینی تعلیم دینے پر زور دیا۔
مرزا ناظر علی بیگ ایڈوکیٹ ، محمد شاہد حسین صوفیائی ، مولانا محمد یونس قادری، صلاح الدین قادری نے نعت شریف سنانے کی سعادت حاصل کی۔ جلسہ میں مقامی حضرات محمد حمید الدین قمر محمد عابد علی شطاری ، حافظ محمد جمیل، حافظ عبد القیوم، سید عشرت علی صفی، مرزا مسعود علی بیگ، جناب محمد افضل ، نظیر خان، ناصر علی ، ڈاکٹر صوفی شجاعت علی کے علاوہ دیگر معززین کی بڑی تعداد شریک تھی۔ بعد ازاں درود سلام پڑھتے ہوئے شہدائے کربلا کو خراج ادا کیا۔