تلنگانہ

منوگوڑو انتخاب میں تقسیم کے لئے بی جے پی نے بک کئے 200 بریزا کار اور 2 ہزار موٹر بائیکس

حیدرآباد _9 اکتوبر ( اردولیکس) وزیر فینانس ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں مختلف جماعتوں کے پارٹی قائدین کو خریدنے کے لئے بی جے پی نے کاروں اور موٹر بائیکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لئے بی جے پی نے 200 بریزا کار اور 2000 موٹر بائیکس بک کئے ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ بی جے پی اس انتخاب میں کامیابی کے لئے پانی کی طرح پیسہ بہا رہی ہے انھوں نے کہا منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں ایک طرف قائدین اور کارکنوں میں بھاری رقم تقسیم کی جا  رہی ہے تو دوسری طرف گاڑیوں کی تقسیم بھی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کون کون سے شو روم میں گاڑیوں کو بک کیا گیا ہے ان کے پاس اس کی تمام تفصیلات موجود ہیں الیکشن کمیشن کو اس کی تفصیلات پیش کی جائے گی۔ہریش راؤ نے کہا کہ راجگوپال ریڈی نے 18 ہزار کروڑ روپے کے کنٹریکٹ کے کاموں کو حاصل کرنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button