جنرل نیوز
اقلیتی بہبود کے وزیر لکشمن کمار سے کریم نگر کے کانگریس اقلیتی قائدین کی ملاقات

اقلیتی بہبود کے وزیر ایڈلوری لکشمن کمار سے کانگریس اقلیتی قائدین کی ملاقات
آج حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع منسٹر کوارٹرز میں کریم نگر ضلع کانگریس اقلیتی صدر جناب محمد تاج الدین کی قیادت میں اقلیتی بہبود کے وزیر جناب ایڈلوری لکشمن کمار سے ملاقات کی گئی۔ اس ملاقات کے دوران ضلع میں مسلم اقلیتوں کی فلاح و بہبود، ترقی، قرضہ جات اور اسکالرشپس جیسے اہم اُمور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے مثبت ردعمل ظاہر کیا اور درکار تعاون کا یقین دلایا۔ اس وفد میں پداپلی اقلیتی صدر ایس کے اکبر علی، کانگریس قائدین نہال احمد، کنبھم راج کمار اور دیگر افراد شامل تھے۔