جنرل نیوز
شمس آباد میں جاب میلا پروگرام

حیدرآباد ۔ شمس آباد میں بیگمس فنکشن ہال میں جاب میلا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں جناب افتخار احمد شریف حال مقیم شکاگو کی جانب سے تعاون حاصل رہا ۔
افتخار احمد شریف سماجی خدمات میں ہمیشہ اپنا تعاون بلا لحاظ مذہب و ملت ادا کرتے آئے ہیں جاب میلا کے موقع پر بھی انہوں نے تعاوکرنے کے علاوہ مفت فنکشن ہال فراہم کیا ۔جاب میلا میں آئی ٹی کمپنیاں فارما بینک سیکیورٹی و دیگر کمپنیوں کی جانب سے انٹرویو لیا گیا اور موقع پر ہی تقریبا ایک ہزار ملازمتیں فراہم کی گئی ۔ افتخار شریف فرسٹ اوور سیز سیٹیزن آف انڈیا اور محمد اسد الدین ٹی پی سی سی جنرل
سکریٹری نے بھی شرکت کرتے ہوئے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ۔سماجی کارکن سدو ریڈی نے بھی جاب میلا میں تعاون کیا اور اپنی مخاطبت میں کہا کہ افتخار احمد شریف کی سماجی خدمت ہمارے لئے ایک مثال ہے ۔