انٹر نیشنل

سعودی عرب – جدہ ایئرپورٹ پر چھ ماہ میں 25.5 ملین مسافر، ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ پروازیں

کے این واصف

سعودی وژن 2030 کے تحت شعبہ سیاحت کو بڑھاوا دینے کے پروگرام اچھے سمر سامنے آرہے ہین۔ جس کا ثبوت رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 25.5 ملین مسافروں نے ایئرپورٹ سے سفر کیا جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 6.8 فیصد اضافہ ہے۔

 

ایئرپورٹ پر پروازوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 29.4 ملین بیگیج ہینڈل کیے گئے، اس میں 11.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 4.8 ملین زمزم کین مسافروں میں تقسیم کیے۔ ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ آپریشنل ڈے 5 اپریل 2025 رہا جب ایک لاکھ 78 ہزار مسافروں کا خیرمقدم کیا گیا۔

 

یہ اعدادوشمار کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ جدہ پر خدمات میں مسلسل توسیع کو ظاہر کرتے ہیں جو خطے کے اہم ترین فضائی مراکز میں سے ایک ہے۔ یہ کارکردگی سعودی وژن 2030 کے تحت ایئرپورٹس اسٹریٹجی کے مطابق ہے جس کا مقصد 2030 تک 100 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کرنا، نان ایروناٹیکل ریونیو کا

 

حصہ 45 فیصد تک بڑھانا، 2.5 ملین ٹن ایئر کارگو کو ہینڈل کرنا، ایئرپورٹ کو 150 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا اور 12 سے 15 ملین ٹرانزٹ ٹریفک حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button