جنرل نیوز

اوٹکور میں اندرما مکانات کے دستاویزات مستحقین کے حوالے

اوٹکور میں اندرما مکانات کے دستاویزات مستحقین کے حوالے

بی آر ایس حکومت نے عوام کے لۓ کچھ نہیں کیا۔ریاستی وزیر واکٹی سری ھری کا خطاب

ریاستی وزیر ڈاکٹر واکٹی سری ہری ، حیوانات، ماہی پروری، ڈیری، کھیل اور نوجوانوں کے امور ، نے اوٹکور مستقر میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ھوۓکہا کہ کانگریس حکومت نے غریب عوام کے لۓ کئ فلاحی اسکیمات کو روبعمل لارہی ھے۔

 

کانگریس حکومت غریب لوگوں کے لۓ گھر بنانے کے خواب کو پورا کرنا ھے۔۔ آج اوٹکور منڈل ہیڈکوارٹر میں اندراما مکانات کی منظوری کے دستاویزات استفادہ کنندگان میں تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ 10 سالہ بی آر ایس حکومت کے دوران اوٹکور منڈل کو ایک بھی مکان منظور نہیں کیا گیا۔ لوگوں نے ووٹ دیا، لیکن ڈبل بیڈ روم والے مکانات کی منظوری نہیں دی گئی۔

 

انہوں نے کہا کہ حلقے میں ایک بھی غریب کو ڈبل بیڈ روم کی منظوری نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت غریب اور کمزور طبقات کے ساتھ انصاف کرنے کے مقصد سے کام کر رہی ہے۔

 

اس موقع پر منڈل صدر کانگرس ،وگنیشور ریڈی ،ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ،سابقہ سرپنچ ، بال ریڈی، محمد خورشید گدوال ،سینیئر کانگرس قائد ناصر خان، محمد عرفات ،شیخ سمیع ، شیخ جلال ،امجد ٹیلر ،محمد انور،یاسین خان، ضمیر علی ،ابراہیم مکتھل ،مہیش،شنکر،لنگم،وینکٹیش گوڑ،اور دیگر کانگرس قائدین اور عوام کی کثیر تعدادشریک تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button