بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع ایڈیشنل سیول سپلائی افسر روی راتھوڑ سے موثر نمائندگی،

راشن کارڈ کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے جلد اجرائی کو یقینی بنایا جائے،
بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین کی ضلع ایڈیشنل سیول سپلائی افسر روی راتھوڑ سے موثر نمائندگی،
نظام آباد، 10/جولائی ( اردو لیکس) صدر کل ہند مجلس اتحادلمسلمین و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر نظام آباد مجلس قائدین نے ضلع سیول سپلائی آفس پہنچ کر بذریعہ فون (ڈی ایس او) ضلع سیول آفسر سے تفصیلی بات چیت کی، بعد ازاں ایڈیشنل ڈی ایس او روی راتھوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلی گفتگو کے ذریعے اس خصوص میں توجہ دہانی کرائی
، اس بات چیت کے ذریعے مجلس قائدین نے ایڈیشنل ڈی ایس او کو بتایا کہ غریب عوام و متعلقہ راشن کارڈ درخواست گزاروں کو درخواست داخل کرنے میں حائل رکاوٹوں اور راشن کارڈ کی اجرائی میں تاخیر کے سبب عوالناس میں شدید مایوسی پائی جارہی ہے اور انھیں شدید مصائب و مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مجلس قائدین نے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات کو دور کرنے اور راشن کارڈ کی جلد اجرائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا،
اس خصوص میں ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نظام آباد مجلس قائدین کی (ڈی ایس او) سے بذریعہ فون توجہ دہانی کے بعد ضلع ایڈیشنل سیول سپلائی افسر روی راتھوڑ سے کی گئی ملاقات کے موقع پر ضلع ایڈیشنل ڈی ایس او نے بتایا کہ ضلع کلکٹر نظام آباد ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ از قبل 21 ہزار راشن کارڈ کی پینڈنگ درخواستوں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے بعدازاں ماباقی دائر کی جانے والی درخواستوں کو بھی جلد از جلد تکمیل کے ذریعے راشن کارڈز کی اجرائی کو یقینی بنایا جائے گا،
ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل نے 14/جولائی کو راشن کارڈ آن لائن درخواست داخل کیے جانے والی سائیڈ بند ہونے کی عوام میں پھیلی افواہوں کی تردید کی ہے اور یقین دہانی کرائی اور کہا کہ غریب عوام و متعلقہ درخواست گزار کسی بھی درمیانی افراد کے چھانسہ میں نہ آئے بلکہ راشن کارڈ کیلئے دائر کی جانے والی درخواستوں میں مصائب و مشکلات سے دوچار ہونے یا کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے انہوں نے عوام الناس کو نظام آباد مجلس دفتر سے رجوع ہونے یا کسی بھی مجلسی قائدین سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ہے،
شکیل احمد فاضل نے بتایا کہ کسی بھی مقامی انتخابات کے پیش نظر ہی راشن کارڈ درخواست کی آن لائن سائیڈ بند ہوسکتی ہے برخلاف اس کے عوام کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں،
مجلس کی متعلقہ حکام سے موثر و کامیاب نمائندگی پر ضلع سیول سپلائی عہدیداروں نے انتہائی شفاف انداز میں جلد از جلد مکمل راشن کارڈ درخواستوں کی اجرائی کو یقینی بنانے مجلس قائدین کو تیقن دیا ، اس موقع پر ضلع صدر مجلس محمد فیاض الدین، شریک معتمد اعجاز حسین، سابقہ کارپوریٹرس محمد ریاض احمد، مرزا افسر بیگ کے علاوہ ارشد پاشاہ، خلیل احمد، امر فاروق موجودتھے،