جنرل نیوز

ایم پی جے نارائن پیٹ کی رکن اسمبلی نارائن پیٹ سے نمائندگی 

ایم پی جے نارائن پیٹ کی رکن اسمبلی نارائن پیٹ سے نمائندگی

 

نارائن پیٹ : 10 جولائی (اردولیکس) مومنٹ فار پیس اینڈجسٹس نارائن پیٹ کے وفود نے آج ایم ایل اے کیمپ آفس نارائن پیٹ میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹم پرنیکا ریڈی سے راست ملاقات کرتے ہوئے ایک یاداشت پیش کی

 

جس میں وضاحت کی گی کہ حکومت تلنگانہ کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا کہ انتخابات میں عوام سے کیے گیے وعدوں کو فوری طور پر مکمل عمل کیا جائے اور خاص طور پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف شعبہ جات میں تقرری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نوجوانوں کو روز گار کا موقع دیا جایے

 

بہت سارے نوجوان مختلف شعبہ جات میں امتحانات کے نو ٹیفکیشن کے منتظر ہیں ایم پی جے وفود نے خاص طور پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ ڈاکٹر چٹیم پرنیکا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اس جانب توجہ دلائی اس موقع پر ایم پی جے صدر نارائن پیٹ یونٹ ساجد صدیقی اور جنرل سکریٹری محمد حسین شریک تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button