سعودی عرب – ریاض کی جھلسا دینے والی گرمیوں میں میٹرو سب سے ٹھنڈی سواری

کے این واصف
سعودی دارالحکومت ریاض میں آج کل گرمی اپنے عروج پر ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے شہر کے میٹرو سسٹم کو استعمال کرنے کو ترجیح دی رہے ہیں جو تیز رفتاربھی ہے اور آمد ورفت کے لیے ٹھنڈے سفر کا ذریعہ بھی۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے ک ریاض مین پبلک ٹرانسپورٹ اُس وقت خوب پھلتی پھولتی نظر آرہی ہے۔ واضح رہے کہ ریاض میں گرما سلسلہ لمبا عرصہ چلتا ہے۔
اس سلسلہ میں انگریزی روز نامہ “عرب نیوز” نے ایک سروے کیا اور ریاض کے رہائشیوں سے گفتگو کی اور صارفین نے بات چیت کے دوران اس بات تصدیق کی کہ وہ ریاض میٹرو کی خدمات سے مطمئن ہیں خصوصاُ موسم گرما میں مٹرو کے سفر مین راحت محسوس کررہے ہین۔ ورنہ ان دنون ریاض کی شدید گرمی مین شہر کی طویل مسافت طئے کرنا ایک مشکل مسئلہ بناہوتا ہے۔ مٹرو کی ان سہولتوں کے علاوہ مٹرو کا سفر بہت سستہ بھی ہے۔
تعمیراتی پروجکٹس پر کام کرنے والے گھر سے جلد نکلتے ہین اور شام دھوپ ڈلنے کے بعد کام سے لوٹتے ہین۔ اس طرح وہ دھوپ کی طمازت سے بچ جاتے ہین۔ مسفرون نے بتایا کے اسٹیشن پر ایئرکینڈیشنر بہت اچھی طرح کام کرتے ہیں۔ نیز مسافروں کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے رش اور ٹریفک جام سےگاڑی کے ذریعے نکلنے کا موازنہ اگر میٹرو سے کریں تو میٹرو نے آنے جانے کے دورانیہ کم ہوتا ہے۔
ریاض میٹرو سسٹم کو روزانہ 12 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت پہنچانے کے لیے تیار گیا تھا۔ اس میں ٹرین، ڈرائیور کے بغیر چلتی ہے، اس کے کیبن ایئر کنڈیشنڈ ہیں اور بیٹھنے کے لیے معین نشستیں ہیں۔ٹرین کے نظام کو ریاض بس نیٹ ورک سے بھی منسلک کر دیا گیا ہے جس سے ریاض کے رہنے والوں کو ایک ہی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہے۔