جنرل نیوز

المیزان کے 50 رکنی قافلہ کی ادائیگی عمرہ کے بعد واپسی۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا منظر قریب سے دیکھنے کا شرف حاصل

حیدرآباد ۔المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 50 رکنی قافلہ کی شمس آباد ایئر پورٹ پر واپسی ہوئی جن کا استقبال الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر نے کی ۔

 

اس موقع پرانہوں نے بتایا کہ یہ خدائے پاک کا شکر ہے کہ مالک نے یکم محرم یعنی عربی سال نو کے موقع پر المیزان کے قافلے کو عمرہ کی سعادت سے سرفراز ہونے کا موقع عطا فرمایا، طواف کا موقع دیا، المیزان کا قافلہ جس کی آج واپسی ہوئی وہ جس دن مکہ مکرمہ پہنچا اس دن یکم محرم تھا، المیزان کے قافلے کی خوش قسمتی یہ رہی کہ جس وقت کعبۃ اللہ کا غلاف مبارک تبدیل ہونے کی رسم ادا کی جا رہی تھی اس وقت المیزان کے قافلے میں شامل افراد طواف کررہے تھے

 

یہ اعزاز بہت کم خوش نصیب افراد کو حاصل ہوتا ہے ماشاءاللہ المیزان کے قافلے کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔ پوری دنیا کی نظریں جس وقت غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظر آن لائن دیکھ رہے تھے المیزان کے قافلے میں شامل خوش نصیب حضرات کو یہ منظر قریب سے دیکھنے کا موقع حاصل ہوا،یوں تو ماہ محرم کے آغاز کے ساتھ مختلف ممالک اور ہندوستان سے تنہا لوگ عمرے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ رہے تھے

 

لیکن یہ کہا جا سکتا ہے کہ نہ صرف تلنگانہ بلکہ ہندوستان بھر سے المیزان کا وہ پہلا قافلہ ہے جس میں شامل افراد کو غلاف کعبہ مبارک کی تبدیلی کا منظر دیکھنے کا شرف حاصل ہوا اور اس موقع پر وہ طواف کعبہ کررہے تھے۔

 

انھوں نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی گئی اور تمام حجاج کرام کو عاشورہ کے دو روزہ رکھنے کا موقع مدینہ منورہ میں حاصل ہوا‌ اور قافلے میں شامل‌حضرات کو ان مقامات مقدسہ کی بھی زیارت کروائی گئی جہاں پیارے نبی صلعم نے اپنا بچپن گزارا۔

 

اگلے دو قافلے 20 جولائی اور 4 اگست کو روانہ ہونگے ۔ حجاج کرام کا ریاست تلنگانہ آندھرا پردیش اور کرناٹک سے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button