نیشنل

رائچورکارپوریشن کے صدر کی حیثیت جے ساجد سمیر نے لیا جائزہ۔بحیثیت مسلم میئر شہر میں تاریخ رقم

رائچور:رائچور سٹی کارپوریشن کی صدر نرسمّا نرسمہلو ماڈگیری، صحت کے مسائل کی وجہ سے رخصت پر ہیں، اس لئے کارپوریشن کے نائب صدر محمدجےساجد سمیرنے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیاہے۔

 

رائچور کارپوریشن کے دفتر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ شہر کی ترقی کے لئے پوری محنت سے کام کرینگے۔واضح رہے کہ کسی مسلم شخص کا اس عہدہ پر فائض ہونا اس طرح پچھلے کئی سالوں سے ہونے والی سیاسی سازش و نا انصافی کا کسی حد تک ازالہ تصور کیا جارہا ھے مگر ان کی معیاد چار ماہ ہونے سے بھی مسلم طبقے میں ایک طرح کا عدم اطمینان پایاجارہاہے۔مقامی عوام مستقبل میں زائد دو سال کی معیاد کے عہدے پر فائض کروانے پرزور دے رہے ہیں۔

 

اس موقع پر سینکڑوں حامی، مسلم اور دلت تنظیموں کے رہنما، ترقی پسند قائدین موجود تھے جنہوں نے انہیں تہنیت پیش کی۔اس موقع پر انکے حامیوں اورکانگریس پارٹی کے کارکنوں نے آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کااظہار کیا۔اس موقع پرکارپوریشن کے سینئر رکن جئےانا، ارکان سری‌نواس ریڈی، جندپا، نرسا ریڈی، بی رمیش، ایم۔ پون کمار،

 

تمّپا نائک، فیروز ہَمراز، سنیل کمار، ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر مولانا فرید خان مصباحی، کانگریس کے سینئر رہنما محمد شاہ عالم، محمدبشیراُلدین، ہری بابو، تمّاریڈی، یوسف خان، محمدرسول کےعلاوہ دیگرمعززافرادموجودتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button