اوٹکور منڈل کے اوسلونی پلی گاؤں میں گرام پنچایت دفتر کی تعمیر کا وزیر افزائش و مویشیاں کے ہاتھوں سنگ بنیاد

ڈاکٹر وا کٹی سری ہری ،ریاستی وزیر کھیل،یوتھ ماہی گیری ،اور ڈائری ڈولپمنٹ ،اوٹکور منڈل کے اوسلونی پلی گاؤں میں گرام پنچایت دفتر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد کی تقریب انجام دی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ گاؤں کے لوگوں کی خواہش کے مطابق گاؤں کو ریونیو ویلج بنایا جائے گا
۔ اسی طرح انہوں نے یقین دلایا کہ کھلاڑیوں کی خواہش کے مطابق سپورٹس گراؤنڈ کے لیے سائٹ کا سروے کرایا جائے گا اور 2 یا 3 ایکڑ پر گراؤنڈ بنایا جائے گا۔ منڈل میں کوتہ پلی، گاؤں کی سڑک پر بی ٹی روڈ کی تعمیر کے لیے 1.90 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ وزیر نے بی ٹی روڈ کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ۔
اس کے علاوہ بجوار ،گاؤں میں منعقد ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر وا کٹی سری ہری نے ان لوگوں سے کہا جنہیں اندراما مکانات کی منظوری دی گئی ہے، وہ فوری طور پر مکانات کی تعمیر کا کام شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کرنا ان کا فرض ہے
،اس موقع پر کانگریس پارٹی کے منڈل صدر وگنیشور رڈی ،مائنارٹی منڈل صدر شیخ جلال،یوتھ صدر مہیش،نائب صدر لنگم،سینیئر کانگرس قائد محمد خورشید گدوال،ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی،سابقہ زیڈ پی ٹی سی منی اماں،ناگیش گوڑ،عبدالعلیم، مقامی قائدین اور دیگر نے متعلقہ عہدے دار نے شرکت کی۔