جنرل نیوز

میزان انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام مراد نگر میں مفت ہیلتھ کیمپ کاانعقاد

میزان انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام مراد نگر میں مفت ہیلتھ کیمپ کاانعقاد

حیدرآباد(راست) میزان انسٹی ٹیوٹ مہدی پٹنم کے زیراہتمام شوکت علی چیراٹیبل کلینک کے اشتراک سے وکاس اسکول، مراد نگر میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔ اس کیمپ کا مقصد معاشرے کے محروم طبقے کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا، صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور بیماریوں سے بچاؤ کی تدابیر کو فروغ دینا تھا۔کیمپ میں تقریباً 350 مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا

 

۔اس موقع پرمریضوں کے مفت بلڈ شوگر (RBS) ٹیسٹ،نبض کی رفتار کا جائزہ،بلڈ پریشر کی جانچ اورآکسیجن سیچوریشن (SpO2) کی پیمائش وغیرہ کے ٹسٹ کئے گئے اور مفت ادویات پیراسیٹامول، آئرن کی گولیاں،وٹامن ڈی، بی کمپلیکس،مختلف ٹانیکس وغیرہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ میزان ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی مختاراحمد نے اس موقع پربتایا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد معاشرے کے ان افراد تک طبی سہولیات پہنچانا تھا

 

جو مالی یا دیگر وجوہات کے باعث علاج و معالجے سے محروم رہتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر شوکت علی چیراٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران کابھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے 350 سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔ ہمارا مشن یہی ہے کہ ہم سماج کے ان افراد تک معیاری صحت کی خدمات پہنچائیں جو ان سے محروم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button