نیو ماڈل ہائی اسکول میں طلبہ کی تقریب حلف برادری منصب

نیو ماڈل ہائی اسکول میں طلبہ کی تقریب حلف برادری منصب
حیدرآباد(راست)نیو ماڈل ہائی اسکول چندولال بارہ دری کی جانب سے 12 جولائی 2025 بروز ہفتہ سالارِ ملت اسپورٹس کمپلیکس، چندولال بارادری، حیدرآباد میں گروپ آف اسکولس نیوماڈل کی جانب سے تقریب حلف برادری منصب منعقدہوئی۔
اس تقریب کا مقصد طلباء میں قائدانہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور اُنہیں ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے آمادہ کرنا تھا۔مہمانِ خصوصی سری کے.بابو راؤ (ریٹائرڈ آئی پی ایس، ڈی سی پی، آندھرا پردیش و تلنگانہ) نے اپنے خطاب میں طلبہ پرزور دیا کہ وہ والدین کا احترام کریں اور محنت سے پڑھیں اور آج جوذمہ داریاں انہیں دی گئی ہیں اس کوپورا کریں۔ صدرِ محفل قومی باڈی بلڈنگ کوچ میر محتشم علی خان نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ صحت پرخصوصی توجہ دیں۔
فون کا استعمال محدود کریں اور محنت سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے آئی پی ایس،آئی ایس جیسے اعلیٰ عہدوں پرفائز ہوں۔ محمد خلیل پاشا ہ (ایس ایچ او، کالا پتھر، حیدرآباد)نے طلبہ سے کہاکہ وہ صرف اور صرف تعلیم پرتو جہ دیں۔محمد سلیم (کارپوریٹر، دودھ باؤلی)نے منتخب طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور اپنے ذمہ داری کوایمانداری سے بخوبی نبھانے کی تلقین کی۔ خلیل الرحمن(جنرل سکریٹری نیوماڈل ہائی اسکول) نے طلبہ کو خوب محنت سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا۔ تقریب کی کاروائی فضل الرحمن (ڈائرکٹر نیوماڈل ہائی اسکول) نے چلائی
اورمہمانوں کا شکریہ ادا کیااور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔مہمانوں کے ہاتھوں طلبہ میں بیاچس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر اسکولس کے طلبہ،اساتذہ اوردیگرموجودتھے۔