نیشنل

قیدی نے سیل فون نگل لیا۔ ریاست کرناٹک کی جیل میں عجیب و غریب واقعہ

بنگالورو:جیل میں قید افراد کی جانب سے موبائل فونس اور دیگر ممنوعہ اشیاء کا غیر قانونی استعمال کوئی نئی بات نہیں تاہم حالیہ واقعے نے جیل انتظامیہ کو حیران کر دیا۔

 

کرناٹک کی شیوموگا جیل میں ایک قیدی نے موبائل فون نگل لیا تاکہ پکڑے جانے سے بچ سکے لیکن بعد میں طبیعت خراب ہونے پر اس راز کا انکشاف ہوا۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نوجوان داؤلت عرف "گونڈا” کو ایک مقدمے میں دس سال کی سزا

 

سنائی گئی تھی اور اسے شیوموگا جیل میں رکھا گیا تھا۔ حال ہی میں اس نے جیل حکام کو شکایت کی کہ وہ شدید پیٹ درد میں مبتلا ہے،قیدی کو فوراً ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ایکسرے کے دوران ڈاکٹروں نے اس کے معدے میں ایک موبائل

 

فون موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ بعد ازاں سرجری کے ذریعے اس فون کو نکالا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق،بروقت طبی امداد نہ ملتی تو اس کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔واقعے کے بعد جیل حکام نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔ تونگا نگر

 

پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہے کہ موبائل فون جیل کے اندر کیسے پہنچا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیل کے کچھ ملازمین ہی قیدی کو موبائل فراہم کرنے میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ قیدی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button