ہاسپٹل کے مریضوں میں پھل اور خوراک کی تقسیم

عوام کی خدمت میرا خواب ہے۔
سرکاری ہسپتال میں
مریضوں میں خوراک اور رس کی تقسیم
ایم آئی ایم اوٹکور منڈل کے سابق صدر عبدالمنیر نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ان کا خواب ہے اور وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ہفتہ کو عبدالمنیر اور دیگر نے اپمپلی گاؤں کے قریب سرکاری ضلع اسپتال نارن پیٹ میں 93 مریضوں کو کھانا اور پھلوں کا رس تقسیم کیا
۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹروں سے بات کرتے ہوئے مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی خواہش کی اور پوچھا کہ کیا ہسپتال میں کوئی مسئلہ ہے؟ بعد ازاں انہوں نے صحافیوں سے بات کی کہ وہ عوام کے لیے دستیاب ہوں گے، ان کے دکھوں کو سمجھیں گے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انسانی ہمدردی کے ساتھ عوام کی خدمت کے مقصد سے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کی حمایت ہمیشہ حاصل رہے گی۔ وہ لوگوں کے درمیان رہیں گے،
ان کے دکھ درد میں شریک ہو گئے اور ان کے دکھوں کو دور کرنے کی پوری کوشش کرے گے ،اس موقع پر ایم آئی ایم نارائن پیٹ ضلع صدر میسوری ،جنرل سکریٹری طاہر ،محمد پاشاo ، فیاض نگری خواجہ حسین۔ وقاریونس۔ دیگر نے شرکت کی۔