گمبھی راوپیٹ میں صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کی سالگرہ تقریب

آصف علی سعادت کی رپورٹ
گمبھی راوپیٹ میں صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کا سالگرہ سادگی سے منایا گیا
معمرین کے ساتھ کیک کاٹا گیا، فلاحی خدمت کو عوام کا خراج تحسین
تلنگانہ وقف بورڈ کے صدر نشین اور کانگریس انچارج برائے متحدہ ضلع نظام آباد جناب سید عظمت اللہ حسینی کی سالگرہ ان کے آبائی مقام گمبھی راوپیٹ ضلع سرسلہ میں نہایت سادگی، خلوص اور فلاحی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اس پُراثر تقریب میں کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین اور مقامی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں صاحب حسین، پرشاہ ہنمانڈلو، حمید الدین خالد، سید سعادت اللہ حسینی، سید زبیر، محمد اسلم اور سید نصرت اللہ حسینی قابل ذکر ہیں۔
اس موقع پر تمام قائدین اور مہمانانِ خصوصی نے مقامی اولڈ ایج ہوم (معمرین کی رہائش گاہ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں مقیم ضعیف، نادار اور بے سہارا افراد کے ساتھ یومِ پیدائش کی خوشیاں بانٹیں۔ معمر افراد کے ساتھ مل کر کیک کاٹا گیا اور بعد ازاں کھانے پینے کی اشیاء، پھل و مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
اس خدمت خلق کے اقدام کو مقامی عوام نے بے حد سراہا اور اسے ایک مثبت سماجی پیغام قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ جناب سید عظمت اللہ حسینی نہ صرف ایک سرگرم سیاسی قائد ہیں بلکہ سماجی و فلاحی خدمات میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔
مقررین نے اس موقع پر جناب حسینی کی عوامی خدمات، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے ان کی کاوشوں، وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے ان کے عملی اقدامات اور عوامی مسائل پر ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی درازیٔ عمر اور صحت کی دعا کی۔
آخر میں مقامی سطح پر بچوں میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور شرکاء نے اس سادہ مگر بامقصد تقریب کو ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا