جنرل نیوز

اردو اکیڈمی جدہ کے زیر اہتمام رقمی انعام مومنٹو اور توصیفی اسنادات کی تقسیم،

اردو اکیڈمی جدہ کے زیر اہتمام رقمی انعام مومنٹو اور توصیفی اسنادات کی تقسیم،

اردو گھر مغلپورہ میں پروقار تقریب،اردو میڈیم کے طلبہ و اساتذہ کی حوصلہ افزائی

 

نرمل، 13/جولائی (ایم۔اے۔وحید):اردو زبان و ادب کے فروغ میں پیش پیش اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے ایک پُروقار ایوارڈز، اسناد اور بیسٹ ٹیچر ایوارڈ تقسیم کی تقریب کا انعقاد آج اردو گھر، مغلپورہ میں عمل میں آیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر تلنگانہ رکن کونسل (ایم ایل سی) عامر علی خان، خلیل الدین اویس بخاری(جدہ)، سید نعیم الدین باری(جدہ)، سلیم فاروقی، صدر حیدرآباد، احمد محی الدین معتمد،حیدرآباد، مسعود علی اکبر رکن عاملہ،حیدرآباد اور طلبہ، اساتذہ، سرپرستوں اور علمی و ادبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

اس تقریب میں اُن 31طلبہ کو رقمی انعام ، مومنٹو اور توصیفی اسناد پیش کی گئیں ،جنہوں نے اردو میڈیم میں دسویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ساتھ ہی اردو تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے منتخب 3 پی جی ایچ ایم، 7 اساتذہ کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ اور 5 اساتذہ کو صد فیصد طلبہ کی کامیابی پر ایوارڈز سے نوازا گیا،جن میں ریحانہ تبسم اسکول اسسٹنٹ (سوشل)، جی ایچ ایس قصبہ، نرمل شامل ہیں۔

 

تقریب کے دوران مہمانان خصوصی نے اپنے خطاب میں اردو زبان کی اہمیت، اس کے فروغ اور نئی نسل میں شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔ مقررین نے اردو اکیڈمی جدہ کی اس مثبت پہل کو سراہا اور اسے اردو تعلیم کے لئے ایک حوصلہ افزا قدم قرار دیا۔

 

پروگرام میں خوبصورت ثقافتی مظاہرے بھی پیش کئے گئے،جن میں طلبہ نے اردو اشعار، تقاریر پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لئے۔

 

پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button