انٹر نیشنل

سعودی عرب کی آبادی تین کروڑ 53 لاکھ تک پہنچ گئی، غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد 

کے این واصف 

سعودی عرب ایک ایسا ملک ہے جس کی تقریباُ پچاس فیصد آبادی پاسپورٹ ہولڈر غیر ملکی آباد ہین۔ اس سلسلہ مین سعودی محکمہ شماریات نے سال 2024 کے حوالے سے مملکت کی کل آبادی کے اعداد و شمار پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی کل آبادی 3 کروڑ 53 لاکھ ہو گئی ہے۔

 

عاجل نیوز نے محکمہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ مملکت کی مجموعی آبادی میں سعودی شہری 55.6 فیصد ہیں جبکہ یہاں مقیم غیرملکیوں کی شرح 44.4 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق مردوں کا تناسب 62.1 فیصد جبکہ خواتین 37.9 فیصد ہیں۔ عمر کے حوالے سے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے

 

کہ 74.7 فیصد 15 سے 65 برس کے درمیان ہیں جبکہ 14 برس اور اس سے کم عمر افراد کی شرح 22.5 فیصد ہے۔ معمرافراد جن کی عمر 65 یا اس سے زائد ہے ان کا تناسب 2.8 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button