این آر آئی

بہار کی “جن سوراج پارٹی” میں عبیدالرحمان کو ایک اور ذمہ داری 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

بہار کے سیاسی میدان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی سیاسی جماعت “جن سوراج پارٹی” نے اپنے اورسیز کوآرڈینیٹر عبید الرحمان کو باقاعدہ طور پر ریاستی “میڈیا انچارج” کی زائد ذمہ داری سونپی ہے۔ عبیدالرحمان میں دیگر کئی صلاحیتون کے علاوہ پبلک ریلیشن بنانے کی بےپناہ صلاحیت ہے جس پر پارٹی نے اپنا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے

 

انھیں ذمہ داری پر فائز کیاہے۔ عبیدالرحمان کا تقرر پارٹی کی قومی عاملہ اور صدر منوج کمار بھارتی کی منظوری سے عمل مین آیا ہے۔ عبیدالرحمان کے ریاست کے مختلف طبقات کے علاوہ اقلیتوں اور پسماندہ طبقات، نوجوانوں اور دیہی علاقون کے عوام کی آواز بنے مین کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی کی جانب سے ریاست میں چلائی گئی “دستخطی مہم” اور شعور بیداری مہم کو کامیاب بنانے میں عبیدالرحمان نے اہم رول اداکیا ہے۔

 

واضح رہے کہ عبید الرحمان نے ایک لمبا عرصہ سعودی عرب میں گزارا ہے۔ جہاں انھوں نے گلف میں برسرے کار بہاری باشندوں کو متحد کرنے اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے کامیاب کاوشیں کی ہیں۔ لہٰذا یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پارٹی کے اعتماد پر کھرے اترین گے اور اپنے نئی ذمہ داری کو بحسن خوبی پورا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button