تلنگانہ

بیرسٹر اویسی کی ہدایت پر ایم آئی ایم نظام آباد ضلع باڈی کا اعلان۔ صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین کا بیان 

بیرسٹر اویسی کی ہدایت پر ایم آئی ایم نظام آباد ضلع باڈی کا اعلان۔ صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین کا بیان

 

نظام آباد۔14/جولائی( اردو لیکس) بیرسٹر اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد کی ہدایت پر اے آئی ایم آئی ایم نظام آباد ضلع باڈی کا اعلان عمل میں لایا گیا۔

 

اس خصوص میں صدر ضلع مجلس نظام آباد محمد فیاض الدین نے صحافتی بیان میں کہا کہ بیرسٹر اویسی صدر مجلس کی منظوری اور جناب احمد بن عبداللہ بلعلہ رکن اسمبلی ملک پیٹ و انچارج ضلع تنظیمی امور مجلس کی نگرانی میں ایم آئی ایم نظام آباد ضلع کی باڈی تشکیل دی گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جس کے تحت محمد عبدالسمیع (بودھن) کو جنرل سیکرٹری ضلع مجلس، عارف الدین وسیم ایڈوکیٹ(بودھن) کو ٹریثرر، جوائنٹ سکریٹریز کے طورپر عبدالسلیم سابق نمایندہ کارپوریٹر نظام آباد، اعجاز خان سابق کونسلر بودھن، مرزا امتیاز بیگ(ساٹاپور)، محمد ارشد علی ایڈوکیٹ آرمور کو مقرر کیا گیا

 

جبکہ ایگزیکٹیو ممبرس کے طورپر محمد وسیم علی، سید لطیف احمد (نظام آباد)، محمد معین الدین، شیخ احمد (بودھن)، لطیف خان (ڈچپلی)، شیخ واجد (بالکنڈہ)، محمد مجیب الدین (بھیمگل)، سید شوکت علی (نہرو نگر) شامل کیا گیا۔ محمد فیاض الدین نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں ایم آئی ایم کو نچلی سطح سے مضبوط و مستحکم بنانے اور عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ضلع باڈی سرگرم عمل رہ کر جدوجہد کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button