جنرل نیوز

 سب انسپکٹر آف پولیس ٹو ٹاؤن نظام آباد کی حیثیت سے سید مجاہد نے جائزہ حاصل کرلیا

سب انسپکٹر آف پولیس ٹو ٹاؤن نظام آباد کی حیثیت سے سید مجاہد نے جائزہ حاصل کرلیا

 

نظام آباد: 14 / جولائی ( اردولیکس) سب انسپکٹر آف پولیس II ٹاؤن نظام آباد کی حیثیت سے سید مجاہد نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ڈی آئی جی باسر زون نے ان کے نظام آباد II ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر تقرری سے متعلق احکامات جاری کئے تھے۔ جس کے بعد انھوں نے آج پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنے عہدہ کا جائزہ لیا

 

۔بعد ازاں پولیس اسٹیشن کے تحت درج شدہ ایف آئی آر، علاقہ میں جرائم کی شرح پر اپنے ماتحت عملہ سے تفصیلات حاصل کیں۔ عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد سید مجاہد نے اے سی پی وینکٹ ریڈی اور سرکل انسپکٹر سرینواسا راجو سے خیرسگالی ملاقات کی

 

۔اس سے قبل سید مجاہد نے متحدہ اضلاع ورنگل اور عادل آباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں بحیثیت سب انسپکٹر آف پولیس اپنی خدمات بخوبی انجام دیں تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button