جنرل نیوز

حافظ محمد چاند پاشاہ لکچرر کی ادائیگی عمرہ کے ضمن میں تہنیتی تقریب

حافظ محمد چاند پاشاہ لکچرر کی ادائیگی عمرہ کے ضمن میں تہنیتی تقریب:

نارائن پیٹ: 14 جولائی (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کی ممتاز و معروف دینی علمی شخصیت محترم جناب حافظ وقاری محمد چاند پاشاہ لکچررگورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ عمرہ حجاز مقدس کے سفر پر روانہ ہورہے ہیں

 

۔ اس ضمن میں درگاہ تقی بابا رح کے احاطہ میں حافظ چاند پاشاہ لکچرر کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ سید شاہ غیاث الدین قادری نے گلپوشی کی

 

۔ اس موقع پر نارائن پیٹ کے علماء’ حفاظ’ ودیگر افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں نارائن پیٹ کے مختلف مساجد ودیگر مقامات پر بھی حافظ محمد چاند پاشاہ لکچرر کی تہنیتی تقریب منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button