نوبل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام مسجد ابراہیم آصف نگر میں اے سی ٹریننگ سنٹر کا افتتاح

نوبل ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام مسجد ابراہیم آصف نگر میں اے سی ٹریننگ سنٹر کا افتتاح
حیدرآباد(راست) سید مظفر الدین احمد (نائب صدر نوبل ایجو کیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی حیدرآباد)کی اطلاع کے بموجب مسجد ابراھم گنجے شہیداں، آصف نگر میں نوبل ایجوکیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی کی جانب سے اے سی ٹیکنیشن ٹریننگ سنٹر کاافتتاع عمل میں آیا۔مہمانان خصوصی محمد مظفرالدین احمد شبیر (صدر مسلم ایجو کیشنل سو سائٹی کریم نگر)، شیخ ابوبکر خالد (جنرل سکریٹری مسلم ایجو کیشنل سو سائٹی کریم نگر)اور مرزا احمد بیگ (نائب صدر مسلم ایجو کیشنل سو سائٹی کریم نگر)نے تھیوری اورپریکٹیکل کلاسیس کا افتتاح کیا۔ نوبل ایجو کیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی حیدرآبادکے تحت چلائے جانے اداروں میں مختلف تعلیمی وفنی کورسیس کااہتمام عمل میں لایاجاتا ہے۔
مسجد ابراھم گنجے شہیداں آصف نگر میں سنٹر میں اول تا ساتویں جماعت کے لئے کلاسیس کااہتمام عمل میں لایاجاتا ہے اوریہاں ٹاس کے امتحانات کیلئے بھی بچوں کوتیارکیاجاتا ہے۔ کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر، مہدی ڈیزائننگ اور اسپوکن انگلش کورسیس بھی یہاں دستیاب ہیں۔ شیخ ابوبکر خالد(جنرل سکریٹری مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی کریم نگر)نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس طرح کے تربیتی مراکز سے نوجوانوں کوکافی فائدہ ہوتا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ مرزا احمد بیگ (نائب صدر مسلم ایجو کیشنل سوسائٹی کریم نگر)نے کہا کہ موجودہ دور میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی سیکھنا ضروری ہے
اور اس طرح کانظام ہرمسجد میں ہونا چاہئے۔ صدر جلسہ ڈاکٹرمحمد سلیم الدین (صدرنوبل ایجو کیشنل سو سا ئٹی حیدرآباد) نے کہا کہ آج کے دور میں مسلم بچیوں کو عصری تعلیم سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے اور اس کیلئے ادارہ اپنی کوششیں جاری رکھا ہوا ہے۔ اس موقع پرریئس الدین احمد (جرنل سکریٹری نوبل ایجوکیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی) نے ادارہ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ سے کئی طلبہ ٹاس کے امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں
۔ اس موقع پر مبشربیگ فرزند احمد بیگ نے کہاکہ مسجد کے پانی کے فلٹرکا کام چل رہا ہے جس کیلئے میں دس ہزار کا تعاون پیش کرتا ہوں۔ جلسہ کی نظامت سید مظفر الدین احمد(نائب صدر نوبل ایجوکیشن سوسائٹی) نے کی۔ انہوں نے دونوں سوسائٹیوں کا تعارف پیش کیا اور کہاکہ مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے کریم نگر میں مسلم آئی ٹی آئی کا قیام1984ء عمل میں لایاگیا ہے اور پچھلے چالیس سال سے یہ ادارہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم ایجوکیشن سوسائٹی کریم نگر
کی جانب سے نوبل ایجوکیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی کوہرطرح سے تعاون پیش کیاجارہا ہے اور ہرماہ پچا س ہزارروپئے سوسائٹی کو دیئے جاتے ہیں۔ تقریب کا آغاز زبیر احمد کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ منصوراحمد (ناظم مسجد ابراہیم گنجے شہیداں) نے سوسائٹی کی جانب سے مسجد میں چلائی جارہی تعلیمی وفلاحی سرگرمیو ں پرادارہ کے ذمہ داران کومبارک باد پیش کی۔طلبہ نے اس موقع پر تعلیمی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سلیم الدین(ریٹائرڈ ایم آراو)، ماجد علی (ریٹائرڈ ٹی پی او)،محب بیگ اورعوام الناس کی کثیرتعدادموجودتھی۔