جنرل نیوز

آرکیٹکٹ رحمان سلیم نے این آر آئیز کے اجتماع کا اہتمام کیا۔ مختلف امور پر گفتگو

کے این واصف 

آرکیٹکٹ محمدعبدالرحمان سلیم بانی و صدر “اردو کلچرل ہریٹیج فاؤنڈیشن” نے حیدرآباد میں اپنی قیام گاہ پر سابق این آر آئیز کے اجتماع کا اہتمام کیا۔ آرکیٹکٹ سلیم ان دنوں مختصر قیام کے لئے حیدرآباد آئے ہوئے ہیں۔

 

اس اجتماع میں جن این آر آئیز اور سابق این آر آئیز نے شرکت کی ان میں صدر تنظیم ہم ہندوستانی محمد قیصر، معروف مصنف ڈاکٹر عابد معز، صحافی غوث ارسلان، میر محسن علی، کے این واصف، مظفر احمد فینانس مینجر AZMEEL گروپ دمام، ڈاکٹر نیاز احمد خان منیجنگ ڈائریکٹر SAP میڈیکل، دانشور میر احمد علی، ZITCO گروپ کے CEO سید ضیاالرحمان آرکیٹکٹ عبد الرؤف عتیق، اکرم علی،آرکیٹکٹ سید عظمت اور بصیر خالد شامل تھے۔

 

کوئی تین گھنٹے طویل اس اجتماع میں این آر آئیز نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ آرکیٹک عمران سلیم نے مہمانان کا استقبال اور ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ رحمان سیلم چار دہائیون سے زائد عرصہ اعلی عہدوں پرسعودی عرب مین برسرے کار رہے۔ وہ سعودی عرب مین اس طویل عرصہ اپنی منصبی ذمہ داریون کے علاوہ ایک معروف سماجی جہدکار اور خصوصاُ اردو کی ترقی و ترویج میں دامے، درہمے سخنے مصروف رہے۔

 

آپ نے اردو کی ترقی و ترویج اور دیگر عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے سماجی تنظیمیں قائم کین۔ ان کا قائم کردہ “بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض آج بھی سرگرم عمل ہے۔ آرکیٹکٹ سلیم کی سعودی عرب مین اب بھی بڑے تعمیراتی پروجکٹس پر بحیثیت کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

 

 

آرکیٹکٹ رحمان سلیم سن 2017 میں مستقل طور پر امریکہ منتقل ہونے کے بعد وہ وہاں بھی سماجی سرگرمیوں سے منسلک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button