ال انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام آج بودھن میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف کل جماعتی احتجاجی جلسہ

بودھن 15/ جولائی( اردو لیکس) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر اہتمام آج بروقت بعد نماز مغرب بمقام امبیڈکر چوراہا بودھن میں کل جماعتی احتجاجی جلسہ عام بضمن تحفظ وقف ترمیمی قانون کے خلاف انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کی سرپرستی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کریں گے
اس عظیم الشان جلسہ عام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی خلیل احمد رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی رکن پارلیمانی حیدرآباد ورکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ مولانا غیاث احمد رشادی رکن بورڈ مولانا سید ضیاء الدین نقشبندی حیدرآباد و رکن اسمبلی بودھن پی سدرشن ریڈی شرکت کرنگے
اس ضمن میں آج زینت فنکشن ہال پر متفقہ پریس کانفرنس سے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کل جماعتی قایدین بودھن وصدر مجلس بودھن میر الیاس علی کے ہاتھوں پروگرام کے پوسٹرس کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر مقامی قائدین میں مفتی شیخ جابر اشاعتی عابد حسین فاروقی جماعت اسلامی بودھن مفتی عتیق احمد سیدعبدالباقی قادری کے علاوہ معززین شہر کے مختلف قائدین موجود تھے
کل جماعتی قائدین نے ضلع نظام اباد وبودھن حلقہ اسمبلی کے عوام الناس سے اپیل کی کہ اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی گزارش کی




