جنرل نیوز

تلنگانہ یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن میں "تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل” کا اعزاز اردو طلباء کے نام

تلنگانہ یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن میں "تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل” کا اعزاز اردو طلباء کے نام

 

نظام آباد، 15 جولائی (اردو لیکس)اردو زبان و ادب اور صحافت کے فروغ کے لیے ایک نمایاں مثال قائم کرتے ہوئے نظام آباد کے معروف اردو روزنامہ” نظام آبادمارننگ ٹائمز” کی جانب سے "تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل” کا اعلان آج سے ١٢ سال قبل کیا گیا تھا۔

 

یہ گولڈ میڈل تلنگانہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے اُن طلباء و طالبات کو عطا کیا جائے گا جنہوں نے ایم اے اردو کے مضمون "ماس میڈیا و صحافت” میں امتیازی و نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ باوقار اعزاز یونیورسٹی کے دوسرے کانوکیشن کے موقع پر 16 جولائی 2025 بروز چہار شنبہ کو منعقد ہونے والی عظیم الشان تقریب میں عطا کیا جائے گا، جہاں ریاست تلنگانہ کے معزز گورنر یونیورسٹی چانسلر جناب جشنو دیو ورما بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور ان طلبہ کو اپنے "تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل”عطا کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ "تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل” کا مقصد اردو میڈیم طلباء کی حوصلہ افزائی، اردو صحافت سے دلچسپی کا فروغ اور زبان و ادب سے وابستہ نوجوانوں میں فکری بیداری پیدا کرنا ہے۔ اس گولڈ میڈل کو ادارہ نظام آباد”مارننگ ٹائمز” نے اپنے والد محترم و سینئر صحافی و دانشور جناب تبسم فریدی مرحوم کی یاد میں وقف کیا ہے، جو اردو صحافت میں غیر معمولی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں۔

 

یہ اعزاز اُن طلبہ و طالبات کو عطا کیا جائے گا جنہوں نے سال 2014 سے 2023 کے دوران ایم اے اردو کے مضمون”ماس میڈیا و صحافت” میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں

 

۔اردو زبان کے فروغ میں ادارہ "مارننگ ” ٹائمز” کا رول ادارہ ” نظام آباد مارننگ ٹائمز” نہ صرف اردو صحافت کا معتبر نام ہے بلکہ اردو زبان، ادب اور تعلیمی میدان میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ادارے نے ہمیشہ نئی نسل کی فکری رہنمائی، علمی بیداری اور تعلیمی ترقی کو اپنا مشن بنایا ہے۔

 

تبسم فریدی میموریل گولڈ میڈل کی اسپانسرشپ اسی روایت کی ایک درخشاں کڑی ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہو گی

متعلقہ خبریں

Back to top button