انٹر نیشنل

سعودی عرب ۔کرانہ اسٹورز (بقالوں) میں سگریٹ کی عام فروخت پر پابندی، نئے ضوابط کا اجراء

کے این واصف 

عوامی صحت عامہ کے پیش نظر سعودی وزارت بلدیات نے عام کریانہ اسٹور (بقالون) میں سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ واضح رہے کہ مملکت مین مرد، خواتین ہتکہ بچوں میں سگریٹ نوشی کی شرع مین ضافہ دیکھا جارہا ہے۔

 

نیوز ویب سائٹ “ سبق “ کے مطابق وزارت بلدیات نے تمباکو مصنوعات کی فروخت سے متعلق سخت ضوابط جاری کئے ہیں جو عوامی صحت کے تحفظ اور تمباکو نوشی کے خلاف قوانین کے مطابق فروخت کے عمل کو منظم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

وزارت نے کہا ہے کہ اب کرانہ اسٹورز اور کینٹین وغیرہ میں تمباکو مصنوعات کی فروخت ممنوع ہے۔ اور یہ لازم ہے کہ فروخت کی جانے والی مصنوعات منظور شدہ معیار کے مطابق ہوں۔

 

ضوابط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمباکو مصنوعات صارفین کی نظروں سے مکمل طور پر چھپی ہونی چاہئیں، یعنی انہیں سو فیصد غیر مرئی رکھا جائے اور بند درازوں (کیبنٹس) میں محفوظ کیا جائے۔

 

ضوابط میں کہا گیا ہے کہ تمباکو مصنوعات 18 سال سے کم عمر افراد یا تمباکو نوشی کے انسداد کے نظام میں متعین عمر سے کم افراد کو فروخت نہیں کی جا سکتیں۔ فروخت کنندہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ خریدار سے اس کی عمر ثابت کرنے کے لیے شناخت طلب کرے تاکہ قانونی اہلیت کی تصدیق ہو سکے۔ ضوابط میں یہ بھی کہا گیا ہے

 

کہ فروخت کی جگہ پر واضح اور نمایاں وارننگ بورڈ آویزاں ہونا چاہیے جس پر ایک معیاری تنبیہی عبارت کے ساتھ تمباکو نوشی کے نقصانات کی تصویریں (جیسے دل، پھیپھڑوں اور شریانوں پر اثرات) بھی موجود ہوں۔

 

وزارت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمباکو مصنوعات کی تشہیر یا ترویج ممنوع ہے اور کسی بھی ادارے یا جگہ پر، چاہے وہ ملازمین ہوں یا وزیٹرز، تمباکو نوشی کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

اس کے ساتھ ساتھ “تمباکو نوشی منع ہے” کے واضح رہنما بورڈز نصب کئے جائیں تاکہ شعور اجاگر ہو اور متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button