جنرل نیوز

روزنامہ منصف کے سینیئر فوٹو جرنلسٹ شیخ نصیرالدین کی تدفین – جمعہ کو فاتحہ سیوم

حیدرآباد 16 جولائی ( اردو لیکس) روزنامہ منصف کے سینیئر فوٹوگرافر شیخ نصیر الدین کا چہار شنبہ 16جولائی کو انتقال ہو گیا جناب شیخ نصیر فوٹوگرافی میں انتہائی مہارت رکھتے تھے بانی روزنامہ منصف جناب محمود انصاری مرحوم کی ادارت میں شائع ہونے والے روزنامہ منصف سےہی وہ روزنامہ منصف سے وابستہ تھے روزنامہ منصف میں جناب مقصود حسن اور جناب شیخ نصیر نے اپنی صلاحیتوں کا کافی لوہا منوایا تھا

 

شیخ نصیر اب بھی روزنامہ منصف سے وابستہ تھے ان کے انتقال پر صحافتی برادری میں کافی رنج و غم کا ماحول دیکھا گیا نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گیاٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی متصل قبرستان میں عمل میں آئی پس مندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان شامل ہیں نماز جنازہ میں ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف جناب محمد عبدالجلیل ،جناب اطہر معین ایگزیکٹیو ایڈیٹر ،جناب محمد بشیر الدین سینیئر رپورٹرمنصف ،جناب محمد عبدالرحمن بیورو چیف روزنامہ منصف، جناب یحیی قادری سینیئر رپورٹر اسٹاف رنامہ منصف کے علاوہ جناب ریاض احمد ،جناب مبشر خرم ،جناب نعیم وجاہت ،جناب اکبر علی خان( روزنامہ سیاست،) جناب نصیر غیاث روزنامہ اعتماد،ڈاکٹر فاضل حسین پرویز چیف ایڈیٹر گواہ ویکلی ،کانگریس قائد جناب خلیق الرحمن،جناب واجد حسین سابق

 

کارپوریٹر،جناب عابد عبدالواسع،جناب خواجہ قیوم انور ،جناب طاہر رومانی ،جناب محمد شفیع قادری روزنامہ صحافی دکن ،جناب حسان عرفان ،جناب ایف ایم سلیم, جناب حسام الدین متین،مولانا محمد صابر پاشاہ قادری، جناب ارشد ایوب کے علاوہ روزنامہ دکن کرا نیکل،روزنامہ ٹائمز آف انڈیا،ای ناڈو، نمستے تلنگانہ، پرجا شکتی کے رپورٹرز فوٹوگرافرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی فاتحہ سیوم جمعہ 18 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی بازار گیاٹ میں مقرر ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button