ایجوکیشن

یونیورسٹی آف نیو کاسل کے ریسرچر رابی کی ڈان ہائی اسکول میں طلبا و طالبات کو انگلش کمیونیکیشن اور انگلش لینگویج کی باریکیوں کے بارے میں تعلیم

حیدرآباد ۔یونیورسٹی آف نیو کاسل کے ریسرچر اور دنیا بھر میں مشہور انگلش ٹیچر رابی نے ایک ہفتہ تک ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ اور ڈان ہائی اسکول پرانی حویلی کے طلبا و طالبات کو انگلش کمیونیکیشن اور انگلش لینگویج کی باریکیوں کے بارے میں تعلیم دی۔

 

تعلیم مکمل ہونے کے بعد ڈان ہائی اسکول ملک پیٹ کے کیمپس میں رابی ڈے منایا گیا ۔ اس موقع پر ماہر تعلیم رابی نے زبانوں خاص طور پر انگلش کی اہمیت اور اس کی خصوصیات کے بارے میں بتایا ۔ طلبا و طالبات نے اس موقع پر رابی کو تحفے پیش کئے اور کلچرل پروگرامس پیش کئے ۔ رابی ڈان ہائی اسکول کے معیار خاص طور پر ڈان ہائی اسکول کے طلبا و طالبات کی انگلش کی تعریف کی ۔

 

ڈان ہائی اسکول میں وقفہ وقفہ سے الگ الگ شعبہ کے ماہرین کو دعوت دیتے ہوئے طلبا کو عملی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے۔ ڈائرکٹر ڈان گروپ آف انسٹی ٹیوشنس جناب فضل الرحمن خرم نے اسکول کے لئے وقت نکالنے اور بچوں کو انگلش کی بہترین اور عملی تعلیم دینے پر رابی کا شکریہ ادا کیا ۔

 

رابی نے کہا کہ انہیں ڈان اسکول کے طلبا و طالبات کو پڑھاتے ہوئے بہت مزہ آیا اور وہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی وہ آتے رہیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button