جنرل نیوز

اصلاح معاشرہ کے لیے شعرا اور ادیبوں کی خدمات قابل قدر-مزید کوششیں ضروری 

انجمن ریختہ گو یان کی نشست سے جناب طاہر بلال،مولانا مظفر علی صوفی اور جناب اے آر سلیم کا خطاب کا خطاب

حیدرآباد 18- جولائی( اردو لیکس ) جناب طاہر بلال صدر ادبی فورم ریاض شاخ انڈین فرینڈز سرکل نے شعرا اور ادیب صاحبان سے خواہش کی کہ وہ اپنی شاعری ، مضامین و افسانوں کے ذریعے معاشرہ کی اصلاح پر توجہ دیں یہ حقیقت ہے کہ شعرا اور ادیبوں کا سماج کی اصلاح میں اہم کردار رہا ہے

 

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سماج میں کئی طرح کی آلودگی پھیلتی جا رہی ہے اخلاق و کردار کا فقدان پایا جاتا ہے اس طرح کی آلودگی کے خاتمے میں شعرا اور ادیب صاحبان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیر اہتمام مولانا آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹیٹیوٹ نام پلی میں منعقدہ محفل اصناف سخن گوئی سے مخاطب کرتے ہوئے کیا انہوں نے صدر انجمن ڈاکٹر جاوید کمال کو مبارکباد دیتے

 

ہوئے کہا کہ اردو کی محفلیں منعقد کرنا اور اردو والوں کو جمع کرنا یہ ایک بہت بڑا کام ہے جس کی جتنی بھی ستائش کی جائے کم ہے مولانا محمد مظفر علی صوفی ابوالعلائی صدر کل ہندمجلس چشتیہ نے کہا کہ اس طرح کی محفلوں سے اردو والوں کو ایک دوسرے کے خیالات سے واقف ہونے اور اردو زبان کے فروغ میں بڑی مدد ملتی ہے جناب اے آر سلیم ارکٹیکچر نے انجمن رفتہ گویان کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس محفل میں جتنی تخلیقات پیش کی گئی ہیں وہ سب قابل تحسین ہیں ایسی محفلوں سے یادداشت تازہ ہوتی ہے اور شعرا و مصنفین کو بھی مدد ملتی ہے انہوں نے انوار العلوم اسکول کی اپنی یادیں تازہ کیں اور انجمن ریختہ گویان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا صدر انجمن ریختہ گویان ڈاکٹر جاوید کمال نے محفل میں شرکت کرنے

 

پر مہمان خصوصی جناب طاہر بلال و محترمہ ناہید طاہر اور اور دیگر معززین سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ فروغ اردو کے لیے ہم جو کوششیں کر رہے ہیں اپ سب کی تجاویز اور خیالات کا خیر مقدم کرتے ہیں اس اس موقع پر اسوسی ایٹ پروفیسر تلنگانہ یونیورسٹی ڈاکٹر گل رعنا نے انشائیہ پیش کیا ممتاز و معروف مزاحیہ شاعر جناب لطیف الدین لطیف نے اپنے مزاحیہ کلام سے محفل کو زعفران زار کر دیا محترمہ صائمہ متین نے مرثیہ اور نوحہ پیش کیا ڈاکٹر عطیہ مجیب عارفی نے مرسیہ پیش کیا ممتاز

 

سینیئر صحافی جناب واصف نے خبر پہ شوشہ عنوان کے تحت ،،سونے کا بنگلہ،، اور ایک افسانہ پیش کیا جس کا عنوان ,,منظر در منظر ,,تھا جسے سامعین نے بے حد پسند کیا جناب محمد حسام الدین ریاض نے مضمون سنایا جناب سید جاوید محی الدین نے افسانہ مٹی کی کلیا سنایا اور عمدہ نظامت انجام دی محترمہ عذرا سلطانہ اور ڈاکٹر جاوید کمال نے رباعیات سنائیں جناب نجیب احمد نجیب نے

 

مزاحیہ کلام سنایا اس موقع پر محترمہ ثریا جبین،جناب بصیر خالد، جناب مظفر احمد ،ڈاکٹر ناظم علی ،جناب جہانگیر قیاس ڈاکٹر ایم اے نعیم اور دوسروں نے بھی شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button