ایم ایس ٹیچرز ٹریننگ اکیڈیمی کے تیسرے بیچ کا اعلان ، خواتین کے لیے تدریسی میدان میں قدم رکھنے کا سنہری موقع

حیدرآباد، 9 جولائی 2025:ایم ایس ٹیچرس ٹرینینگ اکیڈیمی نے خواتین کے لئے پری پرائمری ٹیچرس ٹرینینگ کورسکے پہلے دو بیچس کے کامیابی سے اختتام کے بعد تیسرے بیچ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ پری پرائمری ٹیچرس ٹرینینگ کورس کے نئے بیچکا آغاز یکم اگست 2025 سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ پروگرام خاص طور پر اُن خواتین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو بچوں کی ابتدائی تعلیم یعنٰی پری پرائمری ایجوکیشن میں دلچسپی رکھتی ہیں اور تدریس کو اپنا پیشہ بنانے کا عزم رکھتی ہیں۔
یہ کورس 9 ماہ پر مشتمل ہے (اگست تا اپریل2025)، جس میں ہفتہ میں دو آن لائن کلاسز ہوں گی ان کے علاوہ ہر ماہ 2 تا 3 آف لائن ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ شرکاء کو عملی تربیت فراہم کی جا سکے۔ داخلہ حاصل کرنے کے لئے کم از کم تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ مقرر کی گئی ہے۔کورس مکمل کرنے پر شرکاء کو پری پرائمری ایجوکیشن اور چائلڈ ایجوکیشن اینڈ سائیکالوجی میں قومی سطح کے دو ڈپلوماس حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا جو اس طرح ہوں گے:
جواہرلال نہرو نیشنل یوتھ سنٹر کاونسل آف ایجوکیشن اینڈ ٹرینینگ (JNNYCCET) کی جانب سےڈپلوما ان پری پرائمری ایجوکیشن – اور آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف ایرلی چائلڈہوڈکئیر اینڈ ایجوکیشن (AIECCE)کی جانب سے ڈپلوما ان چائلڈ ایجوکیشن اینڈ سائیکالوجی اس کورس میں شامل ہیں :تعلیمی نظریات جیسے behaviourism اور constructivism کا مطالعہ، بچوں کی نفسیات کو سمجھنا، اور عمر کے لحاظ سے موزوں سرگرمیوں کی منصوبہ بندی۔مضامین جیسے انگلش، ریاضی اورماحولیاتی مطالعہ(EVS)میں گہرائی سے مہارت، نصاب کی تشکیل، اسباق کی منصوبہ بندی، اور مؤثر تدریسی طریقے۔ کلاس روم مینیجمنٹ کے تحت کلاس روم میں
تیاری، نظم و ضبط قائم کرنے کے طریقے، اور بچوں کو دلچسپی سے سکھانے کے لیے گیم ایفیکیشن جیسی جدید تکنیکوں کا استعمال۔اس کے علاوہ ایک استاد کی اخلاقی و پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا شعور، تدریس سے محبت پیدا کرنا، اور مستقل سیکھنے کے مواقع کو سمجھنا۔ایم ایس ٹیچرس ٹرینینگ اکیڈیمی سے اب تک 160 لڑکیاں اور خواتین پری پرائمری ٹیچرس ٹرینینگ کا کورس مکمل کرچکے ہیں۔
ایم ایس کا پری پرائمری ٹیچرس ٹرینینگ پروگرام نہ صرف تدریسی صلاحیتوں کو نکھارتا ہے بلکہ خواتین کو ایک بااعتماد، پراثر اور پروفیشنل ٹیچر بننے کی مکمل تربیت فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے فو ن نمبر 7680897022 پر رابطہ کریں ۔